امریکی صدر ٹرمپ نے روس،چین اور بھارت پر فضائی آلودگی پھیلانے کا الزام عائد کردیاہے
واشنگٹن ( سچ نیوز) امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نارتھ کیرولینا میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے دور اقتدار میں امریکانے توانائی میں خود کفالت کی منزل حاصل کی ، انہوں نے کہاکہ میرے مد مقابل جوبائیڈن کا امیگریشن پلان امریکیوں کیلئے انتہائی خطرناک ہے ، اگر وہ صدر بن گئے تو امریکی اداروں میں غیرملکیوں کیلئے دروازے کھل جائیں گے ، دوسری جانب امریکی محنت کشوں کیلئے روزگارکا حصول ناممکن ہوجائے گا، دریں اثنا تجزیہ نگاروں نے ٹرمپ کی جانب سے فضائی آلودگی کے حوالے سے بھارت پر نکتہ چینی کو حیران کن قرار دیا ہے ،کیونکہ اب تک ٹرمپ کاجھکائو واضح طور پر بھارت کی طرف رہا ہے اور وہ بھارتی وزیر اعظم مودی کو اپنا دوست قراردیتے رہے ہیں