واشنگٹن (سچ نیوز) امریکی صدر کے سابق معاون رابرٹ پیج پر روسی ایجنٹ ہونے کا الزام عائد کردیاگیا ہے ۔
برطانوی ٹی وی کے مطابق ایف بی آئی نے 412صفحات کی خفیہ دستاویز جزوی طور پر جاری کردی ہے ۔ رابرٹ پیج پر روسی ایجنٹ ہونے کا الزام عائد کیا جا رہاہے ۔ اس خبر سے امریکہ میں تہلکہ برپا ہوگیا ہے جبکہ رابرٹ پیج کا کہنا ہے کہ انہوں نے روسی ایجنٹ کے طور پر کبھی کام نہیں کیا اور ان پر لگایا جانے والا الزام انتہائی گمراہ کن ہے ۔