امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نوبل انعام برائے امن کے لیے نامزد ،پوری دنیا ہکا بکا رہ گئی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نوبل انعام برائے امن کے لیے نامزد ،پوری دنیا ہکا بکا رہ گئی

واشنگٹن( سچ نیوز  ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 2021 کے نوبل امن انعام کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے فاکس نیوز کی رپورٹ کے مطابق ناروے کے رکن پارلیمنٹ اور نیٹو کے پارلیمانی وفد کے چیئر مین کرسچن ٹائبرنگ جڈے نے یہ نامزدگی جمع کرائی۔انہوں نے کہا ہے کہ مجھے لگتا ہے کہ ڈونلڈٹرمپ نے امن کے دوسرے نامزد امیدواروں کی نسبت اقوام عالم میں امن پیدا کرنے کی زیادہ کوشش کی ہے۔امریکی صدر کی نوبل انعام برائے امن کی نامزدگی کے خط میں کرسچن ٹائبرنگ کا کہنا تھا کہ جیسا کہ یہ توقع کی جارہی ہے کہ مشرق وسطی کے دیگر ممالک متحدہ عرب امارات کے نقش قدم پر چلیں گے ، یہ معاہدہ ایک گیم چینجر ثابت ہوسکتا ہے جو مشرق وسطی کو تعاون اور خوشحالی کے خطے میں بدل دے گا۔

Exit mobile version