واشنگٹن(سچ نیوز)امریکی وسط مدتی انتخابات میں اب تک حاصل ہونے والے نتائج کے مطابق ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹک پارٹی جب کہ سینٹ میں ری پبلکن کو برتری حاصل ہے۔وسط مدتی انتخابات میں ایوان نمائندگان کی 435 اور سینیٹ کی 35 سیٹوں پر انتخابات ہو رہے ہیں۔ ایوان نمائندگان میں اکثریت حاصل کرنے کے لیے 218 سیٹیں درکار ہیں جب کہ سینیٹ میں اکثریت کے لیے 51 سیٹیں درکار ہیں۔ابتدائی نتائج کے مطابق سینیٹ کی 51 نششتوں پر ری پبلکن کو برتری حاصل ہے جبکہ ڈیموکریٹک کو سینیٹ کی 43 نششتوں پر برتری حاصل ہے۔مڈ ٹرم انتخابات سے قبل امریکی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں ری پبلکن پارٹی کو اکثریت حاصل تھی۔