اسلام آباد (سچ نیوز)بھارت میں سابق پاکستانی ہائی کمشنر شاہد ملک نے کہاہے کہ امریکی وزیرخارجہ پاکستان سے کوئی اہم پیغام لیکر بھارت جائیں گے ۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد ملک نے کہاہے کہ امریکہ کے وزیر خارجہ کا پاکستان کا دورہ بہت اہم ہے ۔ اس کے بعد امریکی وزیر خارجہ بھارت جائیں گے اور پاکستان سے کوئی نہ کوئی پیغام لیکر بھارت جائیں گے ۔ امریکی وزیر خارجہ نے بہت اچھا پیغام دیا ہے ۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی کہہ دیا ہے کہ اب کھل کر بات ہوگی اور یہ بہت اہم اضافہ ہے ۔ انہوں نے کہا یہ بہت مثبت تبدیلیاں ہوئی ہیں اور بہت تیزی سے ہوئی ہیں۔ کل کے دشمن آج کے دوست ہیں، اس طرح حالات تیزی سے بدلتے ہیں۔ عمران خان کے نام مودی نے اپنے خط میں مذاکرات شروع کرنے کا عندیہ دیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب یہ طے کر لینا چاہئے کہ پاکستان اور بھارت کا روڈ میپ کیا ہونا چاہئے ۔