اسلام آباد(سچ نیوز) عام انتخابات میں جیت کے بعد تحریک انصاف حکومت سازی میں مصروف ہیں اور عمران خان کی قومی اور بین الاقوامی رہنماؤں کیساتھ رابطے اورملاقاتیں جاری ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیاکہ امریکی کانگرس کی رکن شیلا جیکسن لی نے عمران خان کو ٹیلی فون کیا اور انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی ،شیلا جیکسن لی نے تحریک انصاف کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا ،دونو ں رہنماؤں کے مابین رابطہ سینئر رہنما عمران اسماعیل کے توسط سے قائم ہوا۔امریکی رکن کانگریس شیلا جیکسن لی نے نئی حکومت کی حمایت اورتعاون کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ حکومت سازی کے بعد وفد کے ہمراہ پاکستان کادورہ کروں گی، جس پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے مبارکباد کے پیغام پرشیلا جیکسن کا شکریہ ادا کیا اور امریکی رکن کانگریس کے دورہ پاکستان کے پروگرام کا خیرمقدم کیا۔