لاہور (سچ نیوز) وزیراعظم عمران خان نے پاک فضائیہ کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی طیارے گرائے جانے کے بعد بھارت کو ایک مرتبہ پھر مذاکرات کی پیشکش کر کے بہترین مثال قائم کی ہے۔وزیراعظم کی اس پیشکش کو ناصرف پاکستانی سراہ رہے ہیں بلکہ دنیا بھر میں ان کی تعریف کی جا رہی ہے مگر بھارتی صحافی نے اس پیشکش کے بعد ایسی خواہش کا اظہار کر دیا ہے کہ آپ کو حیرانی بھی ہو گی اور ہنسی بھی آئے گی۔بھارتی خاتون صحافی ”برکھا دت“ نے سماجی رابطوں کی ویب ٹائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”عمران خان نے ٹی وی پر خطاب میں بھارت کو مذاکرات کی پیشکش کی ہے۔ اگر آپ ہمارے ونگ کمانڈر ابھی نندن کو چھوڑ دیں اور بھارت کے حوالے کر دیں، تو اس سخت وقت میں امن کو موقع دینے کیلئے یہ ایک بہت ہی اچھا اشارہ ہو گا۔“