انتظار ختم!!! چیف الیکشن کمشنر نے پہلے نتیجے کا اعلان کر دیا

انتظار ختم!!! چیف الیکشن کمشنر نے پہلے نتیجے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (سچ نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے عام انتخابات 2018ءکے پہلے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق پی پی 11 راولپنڈی سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار نے کامیابی حاصل کی ہے۔

چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا نے پریس کانفرنس میں پہلے نتیجے کا اعلان کیا نتیجے کے اعلان میں معذرت کرتے ہوئے بتایا کہ تاخیر کا سبب کسی حد تک نیا سسٹم بنا جس میں تکنیکی دشواریاں پیدا ہوئیں اور موسم کی خراب صورتحال کے علاوہ سیکیورٹی بنیادوں پر تمام پریذائیڈنگ افسران کو کانوائے کی صورت میں لانا بھی تاخیر کی ایک وجہ تھی۔انہوں نے دہشت گردی کے باعث شہید ہونے والے بیرسٹر ہارون بلور، سراج رئیسانی، اکرام اللہ خان گنڈاپور اور دیگر تمام شہداءخصوصاً پاک فوج اور پولیس کے شہداءکے خاندانوں سے تعزیت کا اظہار بھی کیا اور شہداءکے بلند درجات کیلئے دعا بھی کی۔

Exit mobile version