کراچی: (سچ نیوز) ڈالر پھر پرواز کرنے لگا، پاکستانی روپے کے مقابلے 82 پیسے مہنگا ہونے کے باعث انٹر بینک مارکیٹ میں 133 روپے 84 پیسے پر لین دین بند ہوا۔
ادائیگیوں کے توازن میں منفی رجحان کے باعث ڈالر ایک بار پھر مہنگا ہو گیا، انٹر بینک مارکیٹ میں 84 پیسے اضافے کے بعد پاکستانی روپے کے مقابلے 133 روپے 84 پیسے پر لین دین بند ہوا۔اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں ایک روپے اضافہ ہوا جس کے بعد 134 روپے پر ٹریڈنگ ہوتی رہی۔
معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق چین کی جانب سے مالیاتی پیکج سے متعلق حکومتی واضح موقف نہ اپنانے اور ادائگیوں کے توازن میں منفی رجحان کے باعث روپے پر دباو برقرار ہے۔