چکارتا(سچ نیوز)انڈونیشیا میں زلزلے کے نتیجے میں عمارت کے نتیجے میں تباہ شدہ عمارت کے ملبے سے2 روز بعد ایک خاتون کو زندہ نکالا گیا ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا میں 2 روز قبل آنیوالے تباہ کن زلزلے جس میں بڑی تعداد میں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے اور متعدد دبے گھر جبکہ عمارتوں کے ملبے تلے دب کر کئی لاپتہ بھی ہوئے ہیں ۔ریسکیو عملہ کو مسجد کے ملبے تلے دبے 4 افراد کی تلاش کے دوران ایک خاتون زندہ حالت میں مل گئی ہے ۔حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کو گھنٹوں کی محنت کے بعد نکالا گیا ہے جسکی حالت تشویشناک ہے اور فوری طور پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔