جکارتہ(سچ نیوز )انڈونیشیاء میں طیارے کے حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کی کچھ باقیات دستیاب ہو گئیں ہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق مرنے والوں کے جسم کے یہ ٹکرے24تھیلوں میں محفوظ کئے گئے ہیں۔انڈونیشا میں طیارے کے حادثے میں189افراد ہلاک ہو گئے تھے۔جس کے بعد ریسیکو کا عملہ مرنے والوں کی تلاش میں سرگرم ہے۔ابھی تک مرنے والوں کے جو اعضاء مل سکے ہیں وہ 24تھیلوں میں محفوظ کئے گئے ہیں۔