ممبئی (سچ نیوز) ہندوﺅں کے تہوار ہولی کے موقع پر بھارت کی ٹی وی اداکارہ چاہت کھنہ پر 14 شرابیوں نے حملہ کردیا۔ اداکارہ کی جب کسی نے مدد نہ کی تو انہوں نے اپنی چپل اتاری اور اکیلی ہی ان سے بھڑ گئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ چاہت کھنہ شام 7 بجے ملاڈ کے قریب سے گزر رہی تھیں جہاں 14 شرابیوں نے ان کی گاڑی روک لی اور ہنگامہ آرائی شروع کردی۔ ان لوگوں نے اداکارہ چاہت کھنہ کے ڈرائیور کو بھی پیٹا اور گاڑی کی سکرین بھی توڑ دی۔اس دوران قریب کھڑے لوگ صرف تماشائی کا کردار ادا کرتے نظر آئے ، ایسے میںاداکارہ نے پولیس کو فون کیا اور اپنی چپل نکال کر شرابیوں کے سامنے آکھڑی ہوئیں۔ اداکارہ نے اپنے ڈرائیور کو بچانے کیلئے شرابیوں پر خوب چپلیں برسائیں۔خیال رہے کہ 32 سالہ چاہت کھنہ انڈین ٹی وی کا ایک بڑا نام ہیں، وہ شاکا لاکا بوم بوم اور اک میں اک تم جیسے مشہور زمانہ ڈراموں کا حصہ رہ چکی ہیں۔