اسلام آباد: (سچ نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے انڈین کرکٹرز کو فوجی ٹوپیاں پہنچانے کے بھارتی بورڈ کے فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بالکل کرکٹ نہیں ہے۔
سمابی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے جاری اہم بیان میں وزیر اطلاعات فواد چودھری نے لکھا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کا آسٹریلیا کے خلاف میچ میں فوجی ٹوپی پہننے کا معاملہ کرکٹ بالکل نہیں ہے۔
فواد چودھری نے کہا کہ بھارتی ٹیم کو روکا جانا چاہیئے، امید ہے جینٹلمینز گیم کو سیاسی بنانے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کارروائی کرے گی۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ ورنہ پاکستانی ٹیم کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم بے نقاب کرنے کے لیے سیاہ پٹیاں باندھنا چاہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اس معاملہ پر باضابطہ احتجاج کرے۔
“It’s just not Cricket”, I hope ICC ll take action for politicising Gentleman’s game … if Indian Cricket team ll not be stopped, Pak Cricket team should wear black bands to remind The World about Indian atrocities in Kashmir… I urge #PCB to lodge formal protest pic.twitter.com/GoCHM9aQqm
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 8, 2019