اسلام آباد: (سچ نیوز) اوبر کمپنی نے آن لائن ٹیکسی سروس کریم کو 3 ارب 10 ارب ڈالر میں حاصل کرنے کا اعلان کر دیا۔
دنیا بھر میں آن لائن ٹیکسی سروس میں بڑا نام پیدا کرنے والی کمپنی اوبر نے آن لائن کریم سروس کو حاصل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اوبر کمپنی نے 3 ارب 10 کروڑ ڈالر میں کریم خریدنے کا سودا کیا ہے۔
اس معاہدے کے بعد کریم اوبر کی مکمل ملیکت بن جائے گی۔ اوبر کے ترجمان کے مطابق دونوں کمپنیوں کی اپلیکشن آزادانہ طور پر کام کرتی رہیں گی۔