آذربائیجان نے ایک اور اہم علاقہ آزاد کرالیا،جھڑپیں ،ہلاکتیں250ہوگئیں

آذربائیجان نے ایک اور اہم علاقہ آزاد کرالیا،جھڑپیں ،ہلاکتیں250ہوگئیں

آذربائیجان نے ایک اور اہم علاقہ آزاد کرالیا،جھڑپیں ،ہلاکتیں250ہوگئیں

باکو(سچ نیوز)آذربائیجان اور آرمینی فوج میں نگورنو کاراباخ کے معاملے پر جھڑپیں 8ویں روز بھی جاری ہیں،آرمینیا نے کشیدگی کو بڑھاتے ہوئے آذربائیجان کے دوسرے بڑے شہر گانجا پر حملہ کردیا،جس سے ایک شخص ہلاک اور 4زخمی ہوگئے ۔اب تک جھڑپوں میں 250سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔آذری وزیر دفاع ذاکر حسن نے کہا ہے کہ گانجا پر حملے آرمینیا سے کئے گئے ،یہ حملے تحریکی ہیں اور جھڑپ کے علاقے کو وسیع کر رہے ہیں،آذری فوج نے جبریل نامی اہم علاقہ آزاد کرالیا۔وزارت دفاع نے کہاکہ شہری آبادی پر حملے کا بھرپور جواب دیں گے ۔ادھرآرمینیاکی وزارت دفاع نے کہاکہ آرمینیا سے آذربائیجان پر حملے نہیں کئے جارہے جبکہ کاراباخ کے رہنما نے تصدیق کی کہ گانجا پر راکٹ حملہ ہوا جس سے فوجی ایئر پورٹ تباہ ہو گیا ۔نگورنو کاراباخ کے حکام کاکہناہے کہ اب تک ہماری طرف 200سے زائد اہلکار مارے گئے

Exit mobile version