پشاور: (سچ نیوز ) سابق وزیراعظم کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں نیب خیبر پختونخوا میں پیش ہوئے، بیان ریکارڈ کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔
سابق وزیراعظم نوازشریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نیب خیبر پختونخوا میں پیش ہوئے، کیپٹن (ر) صفدر سے نیب کی تفتیشی ٹیم کی پوچھ گچھ جاری ہے، کیپٹن (ر) صفدر اپنا بیان ریکارڈ کرا رہے ہیں۔
کیپٹن (ر) صفدرر پر ہزارہ میں ٹھیکے من پسند افراد کو دلوانے کا الزام ہے جبکہ آمدن سے زائد اثاثوں کا بھی الزام ہے۔اس سے قبل بھی نیب نے کیپٹن صفدر کو طلب کیا تھا تاہم وہ پیش نہیں ہوئے تھے۔