روم (سچ نیوز)اٹلی نے بحیرہء روم میں ریسکیو کیے جانے والے تارکین وطن کو قبول کرنے پر رضامندی کا اظہار کر دیا ہے ۔
میڈیارپورٹس کے مطابق جب تک یورپی یونین اس بابت ایک حکمت عملی وضع نہیں کرتی اور ان تارکین وطن کو مناسب انداز سے مختلف یورپی ریاستوں میں تقسیم کرنے پر اتفاق نہیں ہو جاتا،اٹلی تب تک ان تارکین وطن کو قبول کرتا رہے گا۔ اطالوی وزیرخارجہ اینزو ماؤیرو نے جرمنی کے دارالحکومت برلن میں اپنے ہم منصب ہائیکو ماس سے ملاقات کی۔ بعداز میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اطالوی وزیر خارجہ اینزوماؤیرو کا کہنا تھا کہ یورپی یونین اس سلسلے میں اگلے 5ہفتوں میں ایک حل پیش کر دی گی، اس عرصے میں اٹلی بحیرہء روم میں ریسکیو کیے جانے والے تارکین وطن کو اپنے ہاں آنے کی اجازت دیدے گا۔