اپوزیشن صدر کے لئے مشترکہ امیدوار لانے میں کامیاب ہو جائیگی :احسن اقبال کا دعویٰ

اپوزیشن صدر کے لئے مشترکہ امیدوار لانے میں کامیاب ہو جائیگی :احسن اقبال کا دعویٰ

اسلام آباد (سچ نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہاہے کہ صدر کے حوالے سے مشترکہ امیدوار لانے کیلئےاپوزیشن مشاور ت کررہی ہے اور امیدہے کہ ہم صدر کے لئے مشترکہ امیدوار لانے میں کامیاب ہو جائیں گے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاہے کہ قومی اسمبلی میں صرف مسلم لیگ ن نے ہی احتجاج نہیں کیا بلکہ تحریک انصاف کے لوگ جو گیلریوں میں بیٹھے ہوئے تھے انہوں نے بہت زیادہ شور مچایا اور ہمار ے ایم این ایز کو بہت زیادہ گالیاں دیں۔تحریک انصاف نے گیلریوں میں اپنے کارکنوں کو بھرا ہوا تھا ۔ انہوں نے خواتین ارکان اسمبلی کو گالیاں دیں جس سے کشیدگی پھیل گئی ۔ آج جو کچھ ہواہے اس میں تحریک انصاف کے کارکنوں کا بہت زیادہ حصہ ہے جنہوں نے جلتی پر تیل کا کام کیا ۔ عمران خان کی یقین دہانی پر اعتبار نہیں کیا جا سکتا ۔ وہ جس احتجاج کی بات کررہے ہیں وہ ہم سے نہیں ہوگا ۔ ہم پارلیمنٹ اورٹی وی پر حملہ نہیں کر سکتے ۔ ہم اسمبلی کے اندر اور باہر احتجاج کریں گے اور اپنے موقف سے دستبردار نہیں ہونگے ۔صدر کے حوالے سے سوال پر ان کا کہنا تھا کہاپوزیشن کی سیاسی جماعتیں اس پر مشاورت کررہی ہیں اس لئے ہماری کوشش ہوگی کہ اس حوالے سے کسی ایک نام پر اتفاق رائے پیدا کرلیں اور مجھے امیدہے کہ ہم ایسا کرنے میں کا میاب ہو جائیں گے ۔

Exit mobile version