واشنگٹن (سچ نیوز)امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے انہیں توقع ہے کہ ایران پر عائد کردہ اقتصادی پابندیوں میں چین امریکا کے ساتھ تعاون کرے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے چینی ہم منصب یانگ جیشی کے ہمراہ واشنگٹن میں ایک مشترکہ پریس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ امریکا ایران کے جوہری پروگرام کی بندش، میزائلوں کی تیاری اور دیگر سرگرمیوں کی روک تھام میں چین نے تعاون کا اشارہ دیا ہے۔مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کی چینی کمپنیاں ایران پر امریکی پابندیوں پرعمل درآمد میں ہمارا ساتھ دیں گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم ایران کی تیل کی برآمدات کو صفر تک لے جانا چاہتے ہیں، ایران کے خلاف ہماری مہم کا یہ اہم حصہ ہے جبکہ امریکا چین کے ساتھ سرد جنگ نہیں بلکہ تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے۔