ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا افغان قوم برسوں کی جنگ اور تنازعات کے بعد اپنی کامیابیوں کے تحفظ کیلئے حقیقی امن حاصل کرے

تہران(س نیوز) اس مسئلے کا حل افغان گروہوں کے درمیان سیاسی مذاکرات ہیں ۔ ایران کے دورے پر آئے ہوئے افغانستان کی اعلیٰ قومی مفاہمتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ کے ساتھ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہمیں امید ہے افغانستان میں پائیدار امن اور سلامتی قائم رہے گی۔ ہمارے دوست اور پڑوسی ملک میں امن، استحکام اور پائیدار سلامتی قائم کرنا بہت اہم ہے ۔ افغانستان میں جارح ملک کی حیثیت سے امریکی مداخلت اور موجودگی عوام کی مرضی اور رائے کے مطابق نہیں۔انہوں نے کہا کہ ایرانی اورافغان ریلوے کے رابطے سے دونوں ممالک کے درمیان معاشی اور تجارتی تعاون کو تقویت ملے گی ، ایران اپنی گیس اور تیل کی پائپ لائنوں کو افغانستان سے منسلک کرنے کے لئے تیار ہے ۔ عبداللہ عبداللہ نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اچھا دوست اور پڑوسی ہے ۔ انہوں نے برسوں کی جنگ کے دوران افغان مہاجرین کی میزبانی کرنے پر ایران کا شکریہ ادا کیا ۔

Exit mobile version