تہران(سچ نیوز )ایران نے کہا ہے کہ امریکی دباو قبول نہیں کرینگے،امریکی پابندیوں کے باوجود بھی تیل کی برآمدات جاری رہیں گی۔ خوئی میں خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدرحسن روحانی نے کہا کہ امریکا خطے میں اپنی ناکامی کا ذمہ دار ایران کو ٹہرا رہاہے،امریکی دباوقبول نہیں کرینگے۔انہوں نے کہا کہ یہ ایران کیخلاف نفسیاتی جنگ ہے،امریکا ایرانی تیل کی برآمدات روکنے میں ناکام ہوگیا ہے،تیل کی برآمدات جاری رہیں گی، اور ایران ہرامریکی معاشی جارحیت کو ناکام بناتا رہے گا۔