ٹوکیو (سچ نیوز)ترکی نے ایران پر نئی پابندیوں کے پس منظر میں امریکا کو خبردار کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک وزیر خارجہ مولود چاوش اوگلو نے ٹوکیو میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ تہران کو تنہا کرنا خطرناک ہے۔ اوگلو کا کہنا تھا کہ ہم نے امریکا کو واضح کر دیا کہ ایران کو ایک کنارے لگانا کسی طور دانش مندی نہیں۔ ایران کو تنہا کرنا ایک خطرناک مسئلہ ہے اور ایرانی عوام کو سزا کا نشانہ بنانا غیر منصفانہ عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ ترکی ان پابندیوں کے عائد کیے جانے کے خلاف ہے اور ہم نہیں سمجھتے کہ پابندیوں کے ذریعے کسی نتیجے تک پہنچا جا سکتا ہے۔ میرے خیال میں پابندیوں کے بجائے سنجیدہ بات چیت کہیں زیادہ فائدہ مند ہے۔