ایشین آئی لینڈ سٹی سٹیٹ سنگاپور میں ایک سائیکلنگ اور جوگنگ ٹریک پر ڈائنوسار کے 20 سے زیادہ ماڈلز نصب کئے گئے ہیں جودیکھنے میں بالکل اصلی لگتے ہیں ،بچے اور بڑے ڈائنوسارز میں دلچسپی لے رہے ہیںسنگاپور(نیlنیوز) ایک نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ٹریک پر ڈائنوسارز کے ماڈلز نصب کرنے پر یہ جگہ باقاعدہ تفریح گاہ کی شکل اختیار کرگئی ہے اور خاص طور پر بچے یہاں آکر ڈائنوسار ز کو دیکھنے اور ان کے ساتھ سیلفیاں بنانے کے شوقین ہیں ۔سوشل میڈیا پر بچوں کی ان ڈائنوسارز کے ماڈلز کے ساتھ لی گئی ہزاروں سیلفیاں وائرل ہورہی ہیں۔