لاہور: (سچ نیوز ) گرین شرٹس آخری معرکے میں آج بھارت سے ٹکرائیں گے۔
ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں قومی ہاکی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کیا۔ مقررہ وقت میں مقابلہ چار چار گول سے برابر رہا تاہم پینالٹی شوٹ آؤٹ پر گرین شرٹس نے حریف ٹیم کو 1-3 سے شکست دی۔
فتح کے بعد کھلاڑیوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔ بھارت کے خلاف فائنل کے حوالے سے ٹیم منیجر حسن سردارکا کہنا ہے کہ دونوں ٹیموں کے زیادہ سے زیادہ میچ ہونے چاہئیں۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل آج مسقط میں کھیلا جائے گا۔