راولپنڈی: (سچ نیوز) ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے سپاہی ظہیر احمد شہید ہوگئے، شہید سپاہی کا تعلق بھمبر کے گاؤں سلطان پور سے تھا۔
بھارت نے ایک بار پھر سرحدی دہشت گردی کرتے ہوئے کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ کی، پاک فوج نے دشمن کو پوری قوت سے جواب دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی کے تھب سیکٹر میں فائرنگ کی، جس سے سپاہی ظہیر احمد شہید ہوگئے، شہید سپاہی کا تعلق ضلع بھمبر کے گاؤں سلطان پور سے ہے۔ پاکستانی فوج نے جواب میں بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔ گذشتہ روز شہید ہونے والے کیپٹن ضرغام کو آبائی علاقے میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
یاد رہے گزشتہ روز مہمند میں بارودی سرنگ ناکارہ بناتے ہوئے پھٹ گئی جس کے نتیجے میں کیپٹن ضرغام فرید شہید اوربم ڈسپوزل ٹیم کے رکن سپاہی ریحان شدید زخمی ہوئے۔ 25 سالہ کیپٹن ضرغام فرید غیر شادی شدہ اور تعلق سرگودھا سے تھا۔