ماسکو (سچ نیوز)روس میں تعینات بھارتی سفیر نے کہا ہے کہ بھارت ایل او سی پر نئی فضائی کارروائی کا ارادہ نہیں رکھتا، پاک بھارت کشیدگی بتدریج کم ہورہی ہے، انڈیا اس معاملے میں کسی ملک کی ثالثی کو قبول نہیں کرے گا۔روس میں تعینات بھارتی سفیر ڈی بالا وینکاتیش ورما نے روسی ریڈیو سپوتنک کو انٹرویو میں کہا کہ انڈیا کا سرحد پار کرکے پاکستان میں کسی نئے فضائی حملے کا ارادہ نہیں ہے، دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں کمی آرہی ہے، بھارت حالیہ کشیدگی کو مزید بڑھاوا نہیں دینا چاہتا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت میں جاری کشیدگی کو ختم کرانے کیلئے کسی کی ثالثی کی ضرورت نہیں ہے۔ کسی ملک کی جانب سے ثالثی کی پیشکش نہیں کی گئی اور نہ ہی ہم کسی تیسرے ملک کی ثالثی کو قبول کریں گے، گزشتہ شام بھارتی وزیر اعظم اور روسی صدر کے مابین ٹیلیفونک رابطہ ہوا تھا جس میں ثالثی کے بارے میں کوئی بات نہیں ہوئی۔خیال رہے کہ 28 فروری کو روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے پیشکش کی تھی کہ ماسکو پاک بھارت مذاکرات کیلئے پلیٹ فارم مہیا کرنے کیلئے تیار ہے۔
ایل او سی پر نئی فضائی کارروائی کا ارادہ نہیں ، پاک بھارت کشیدگی میں کسی ملک کی ثالثی قبول نہیں کریں گے: بھارتی سفیر
ایل او سی پر نئی فضائی کارروائی کا ارادہ نہیں ، پاک بھارت کشیدگی میں کسی ملک کی ثالثی قبول نہیں کریں گے: بھارتی سفیر
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: خبریں
Related Content

عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار
منجانب
AvaniAdmin
31/10/2023
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق
منجانب
qadir
30/10/2023
تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں کالم نگار تجزیہ کار
منجانب
AvaniAdmin
26/10/2023
*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
گرد آلود لہو لہو چہرے!
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023

تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023