کراچی (سچ نیوز )ایم کیو ایم پاکستان کی پریس کانفرنس میں جہاں الیکشن کمیشن پر دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے شکوہ جواب شکوہ کا راگ الاپا وہاں تحریک انصاف کے عمران خان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے بنظرغائر ایک اشارہ دیدیا ہے کہ ہم ”تیار ہیں۔“ایم کیوایم کی ماضی کی تاریخ کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ کہنے میں کوئی عار نہیں کہ ایم کیو ایم کی تحریک انصاف کو مبارکباد میں ایک جہان معنی پوشیدہ ہیں اور کوئی بعید نہیں کہ آئندہ ایک دوروز میں پی ٹی آئی کی جانب سے ایم کیو ایم کو مرکزمیں حکومت سازی کے لئے باقاعدہ دعوت دیدی جائے ۔ اس حوالے سے کراچی سے تحریک انصاف کے رہنما فیصل واڈا نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے برملا اس بات کااظہار کیا ہے کہ وہ ایم کیو ایم کے ساتھ مل کر سندھ میں بھی تحریک انصاف کی حکومت بنانے کیلئے سرگرم عمل ہیں۔ اس لئے تمام تر گلوں شکوﺅں کے باوجو خالد محمود کی مبارکباد اور فیصل واڈا کی گفتگو سے بہت کچھ اخذ کیا جا سکتا ہے ۔
ایم کیو ایم نے بھی ‘انگڑائی، لے لی، وہ کام کردیا جس کی توقع ہر پاکستانی کر رہا تھا
ایم کیو ایم نے بھی 'انگڑائی، لے لی، وہ کام کردیا جس کی توقع ہر پاکستانی کر رہا تھا
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: خبریں
Related Content
عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار
منجانب
AvaniAdmin
31/10/2023
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق
منجانب
qadir
30/10/2023
تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں کالم نگار تجزیہ کار
منجانب
AvaniAdmin
26/10/2023
*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
گرد آلود لہو لہو چہرے!
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023