راولپنڈی (سچ نیوز) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کی جانب سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60 میں الیکشن ملتوی ہونے کیخلاف درخواست مسترد ہونے پر شیخ رشید کا پہلا ویڈیو پیغام سامنے آ گیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ مایوسی کفر ہے اور لوگ موت کے منہ سے بھی کامیابی چھین لیتے ہیں، ہارتا وہ ہے جو ہار کو تسلیم کرتا ہے، 25 تاریخ قلم دوات اور بلے کیلئے تاریخی دن ہے۔ میں حلقہ این اے 60 کے لوگوں کو کہتا ہوں کہ تیاری جاری رکھیں اور اپنے پولنگ ایجنٹ قائم رکھیں اور پرچیاں بھی تقسیم کرتے رہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ میں کل سپریم کورٹ میں آخری کوشش کروں گا اور انشاءاللہ جیت قانون کی ہو گی۔ الیکشن کمشنر کو حلقہ این اے 160 میں الیکشن ملتوی کرنے کا کوئی حق نہیں ہے، وہ چاہتے ہیں کہ پاکستان کی ایک طاقت ور آواز عمران خان کیساتھ اسمبلی میں نہ جائے۔فتح ہماری مقدر ہے اور قلم دوات ریکارڈ ووٹ لے گی۔ حلقہ این اے 60 اور 62 کے لوگوں کو قلم دوات کی جیت کی پہلے ہی مبارکباد دیتا ہوں، این اے 60 کے حلقہ کے لوگ کل رات تک سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کریں اور جو بھی فیصلہ آیا ہم سر تسلیم خم کریں گے۔
اہم ویڈیو پیغام pic.twitter.com/fK3vC6ZCgN
— Sheikh Rashid Ahmad (@ShkhRasheed) July 23, 2018