لاہور: (سچ نیوز ) ملازمین سائیکل کیلئے 10ہزار ، موٹر سائیکل 1لاکھ اور کار کیلئے 10لاکھ ایڈوانس لے سکیں گے
نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی نے ملازمین کیلئے سائیکل ، موٹر سائیکل اور کار کی خریداری کیلئے ایڈوانس رقم میں اضافہ کردیا ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 15 ہزار روپے تنخواہ والے ملازمین سائیکل کیلئے 10ہزار روپے ایڈوانس لے سکیں گے ،15 ہزار سے زائد تنخواہ والے ملازمین موٹر سائیکل کیلئے 1لاکھ روپے ایڈوانس لے سکیں گے ،35 ہزار اور اس سے زائد تنخواہ لینے والے ملازمین کار کیلئے 10لاکھ روپے ایڈوانس لے سکیں گے ۔
کمپنی بورڈ آف ڈائریکٹرز نے منظوری دے دی ۔ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔