لندن (سچ نیوز)برطانیہ میں ایون فیلڈ فلیٹس کے باہر تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے مظاہرہ کیا گیا اور اس موقع پر حسین نواز کے فلیٹ کا دروازہ توڑنے کی کوشش بھی کی گئی ۔جیونیوز کے مطابق لندن میں ایون فیلڈ فلیٹس کے باہر تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے مظاہر ہ کیا جا رہا ہےاور اس دوران مظاہرین نے حسین نواز کے فلیٹ کا دروازہ توڑنے کی کوشش بھی کی ہے، مظاہر ین نے نواز شریف کے گھر میں داخلے کے وقت اعجاز گل پر ٹرالی بھی پھینکی ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفر ی موقع پر پہنچ گئی اور مظاہرین کی گاڑیوں کی تلاشی کا عمل شروع کردیا ہے ۔ پولیس کے مطابق مظاہرین کے پاس اسلحہ ہونے کی بھی اطلاعات ہیں اور اس حوالے سے تفیش کا عمل جاری ہے ۔