کراچی: (سچ نیوز ) ایک ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 2 ہزار 126 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، 100 انڈیکس تین ہفتوں کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔
سعودیہ عرب کی پاکستان پر مہربانیاں، بگڑتی معاشی صورتحال کو سہارا دینے کی خاطر فوری طور پر 3 ارب ڈالر کا قرض اور 3 ارب ڈالر تک کا سالانہ ادھار پر تیل دینے کا فیصلہ اسٹاک مارکیٹ کے لئے بہت ثابت ہوا۔
کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 2 ہزار 126 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور مارکیٹ تین ہفتوں کی بلند ترین سطح 40 ہزار 556 پوائنٹس پر بند ہوئی، ایک ہفتے کے دوران حصص کی مالیت میں 327 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رواں ہفتے بیرونی سرمایا کاروں نے 1 کروڑ 72 لاکھ ڈالر مالیت کے شیئرز فروخت کیے۔
معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق سعودی پیکیج سے پاکستان کی معیشت کو سہارا ملا ہے، دوسری جانب وزیر اعظم کی جانب سے عوام کو آئندہ دو ممالک کے دورے کے بعد مزید خوشخبریاں دینے کے اعلان نے سرمایاکاروں کے اعتماد میں اضافے کیا ہے۔