اے این پی کے مرکزی سیکرٹری مالیات و سابق وزیر حاجی ہدایت اللہ خان ایم پی اے فضل شکور خان کے ساتھ انکی اہلیہ کے وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے۔
اے این پی کے مرکزی سیکرٹری مالیات حاجی ہدایت اللہ خان کا ضلع چارسدہ کا دورہ۔
دورہ کے موقع پر رکن صوبائی اسمبلی ایم پی اے فضل شکور خان سے انکی اہلیہ کی وفات پر تعزیت کی۔
یورپ( اکرام الدین)بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری مالیات و سابق صوبائی وزیر لائیو اسٹاک خیبر پختون خواہ حاجی ھدایت اللہ خان کا ضلع چارسدہ کا دورہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری مالیات و سابق صوبائی وزیر حاجی ہدایت اللہ خان کا ضلع چارسدہ کا دورہ کیا جہاں پر پاکستان تحریک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی ایم پی اے فضل شکور خان سے انکی اہلیہ کے وفات پر تعزیت کی اور فاتحہ خوانی بھی کی اس موقع پر حاجی ہدایت اللہ خان نے اپنے اظہار تعزیت میں کہا کہ اللہ تبارک و تعالی مرحومہ کو جنت افردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور رکن صوبائی اسمبلی ایم پی اے فضل شکور خان اور مرحومہ کے دیگر لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری مالیات و سابق صوبائی وزیر لائیو اسٹاک خیبر پختون خواہ حاجی ہدایت اللہ خان نے تعزیت کے موقع پر کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں ہم فضل شکور خان اور مرحومہ کے دیگر لواحقین کے ساتھ شریک ہے انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تبارک و تعالی مرحومہ کیےدرجات بلند کریں اور مرحومہ کی مغفرت نصیب فرمائے۔آمین