سائنسدانوں نے ایسا سیارہ دریافت کیا ہے جہاں بارش میں پانی نہیں بلکہ چٹانیں برستی ہیں،اس سیارے کانام 141-2Bہے ۔یورک یونیورسٹی کے محققین نے ایک کمپیوٹر سمولیشن کے ذریعے اس منفرد سیارے کے موسم اور ماحول کی پیشگوئی کی
واشنگٹن (سچ نیوز)یہ سیارہ اپنے میزبان ستارے کے بہت زیادہ قریب واقع ہے اور اس کا دوتہائی حصہ آگ برساتی روشنی کی زد میں رہتا ہے جبکہ تاریک حصہ سرد ہے ۔اس سیارے میں ایک لاوے کا سمندر بھی بہتا ہے جس کی گہرائی 62 میل ہوسکتی ہے جبکہ اس کی سطح پر 3100 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سپرسونک ہوائیں چلتی ہیں۔