رام پور (سچ نیوز) بالی ووڈ کی ماضی کی اداکارہ جیا پردا نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جماعت بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی۔ ممکنہ طور پر جیا پردا کو سماج وادی پارٹی کے مسلمان امیدوار اعظم خان کے مقابلے میں الیکشن کا ٹکٹ جاری کیا جاسکتا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ جیا پردا ریاست اتر پردیش کے ضلع رام پور کی لوک سبھا نشست سے سماج وادی پارٹی کے ٹکٹ پر2 بار رکن اسمبلی منتخب ہوچکی ہیں۔انہوں نے 2014 میں آر ایل ڈی کے ٹکٹ پر بجنور سے الیکشن لڑا تھا لیکن وہ کامیاب نہیں ہوسکیں۔جیا پردا نے منگل کو بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی میں شمولیت اختیار کی ہے اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ بی جے پی انہیں اعظم خان کے مقابلے میں الیکشن لڑائے گی۔ بی جے پی میں شمولیت کے موقع پر جیا پردا نے کہا کہ وہ وزیر اعظم مودی کے ویژن پر کام کریں گی، ’ یہ میرے لیے خوش قسمتی کی بات ہے کہ مجھے مودی کی قیادت میں کام کرنے کا موقع مل رہ اہے، میں اپنی پوری زندگی بی جے پی کیلئے کام کروں گی‘۔