بالی ووڈ اداکارہ سیلینا جیٹلی کی فلموں میں واپسی کی تیاریاں

بالی ووڈ اداکارہ سیلینا جیٹلی کی فلموں میں واپسی کی تیاریاں

ممبئی (سچ نیوز)بالی وڈ اداکارہ سیلینا جیٹلی کافی عرصے فلموں سے دور رہنے کے بعد ایک بار پھر بالی وڈ میں واپس لوٹ رہی ہیں۔ غیرملکی میڈیا پورٹس کے مطابق سیلینا کو حال ہی میں ہدایتکار رام کمال مکھرجی نے اپنی نئی فلم میں اداکاری کی پیشکش کی ہے جسے سیلینا نے خوشی سے قبول کرلیا۔ یہ فلم ماں اور بیٹی کے درمیان رشتے کی کہانی ہے۔واضح رہے کہ سیلینا 6 برس قبل’’ وِل یو میری فلم میں ‘‘ نظرآئی تھیں ۔سیلینا شادی اور پھر ماں بننے کے بعد گھریلو زندگی گزاررہی تھیں تاہم اب وہ ایک بار پھر اداکاری کریں گی۔

Exit mobile version