ممبئی(سچ نیوز) گلال، بلیک فرائیڈے اور پٹیالہ ہاﺅس جیسی متعدد کامیاب فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے بالی ووڈ اداکار سوی سدھو مالی زبوں حالی کا شکار ہو کر سکیورٹی گارڈ کی نوکری کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق سوی سدھو کو کئی فلموں میں شاندار کردار ادا کرنے کے باوجود انڈسٹری میں کام ملنا بند ہو گیا جس پر انہوں نے اپنے خاندان کی کفالت کرنے کے لیے سکیورٹی گارڈ کی نوکری کر لی۔اب سوی سدھو دن میں 12گھنٹے ایک ہاﺅسنگ سوسائٹی میں گارڈ کی نوکری کرتے ہیں۔ نوی سدھو نے اپنی مالی حالت کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ ”ایک وقت تھا کہ میری فلمیں سنیما گھروں میں چلتی تھیں لیکن پھر ایک وقت ایسا بھی آیا کہ میرے پاس کسی کی فلم دیکھنے کے لیے سنیما گھر کے ٹکٹ کے پیسے نہیں تھے۔ سوی سدھو کی کہانی سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہوئی اور فلم ساز انوراگ کیشپ تک بھی پہنچ گئی جو ان کے ساتھ کام کر چکے تھے۔انوراگ نے کہا کہ ”فلم انڈسٹری میں ایسے بہت سے اداکار ہوتے ہیں جنہیں کام نہیں ملتا۔ ان میں سے اکثر نشے میں پڑ کر زندگی سے مایوس ہو جاتے ہیں۔ میں سوی سدھو قابل احترام ہیں کہ انہوں نے برا وقت آنے پر مایوسی کی بجائے عزت کے ساتھ زندگی جینے کا راستہ اختیار کیا۔کبھی میں بھی ایک ویٹر کی نوکری کرتا تھا۔ میں ایک اور اداکار سے ملا جو گلیوں میں بھیل پوری بیچتا رہا۔ بلیک فرائیڈے کا ایک اور اداکار رکشہ ڈرائیور رہ چکا ہے۔ “