ممبئی (سچ نیوز) بالی ووڈ میں اس وقت شادیوں کا سیزن جاری ہے دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی میں بس چند ہی دن باقی رہ گئے ہیں جبکہ بالی ووڈ میں رنبیر کپور اور ارجن کپور کی شادی کے چرچے بھی سرگرم ہیں تاہم اس گرم و سرد ماحول میں سروین چاولہ نے بھی اپنے مداحوں کو حاملہ ہونے کی خوشخبری سنا دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق سروی چاولہ نے انسٹا گرام اور ٹویٹر پر اپنے مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ ” ہماری زندگی میں اب ننھے قدموں کی چھاپ پڑنے والی ہے ۔“ انہوں نے کہا کہ یہ بہت ہی خوبصورت احساسات ہیں اور یہ میرے اور اکشے کیلئے بالکل ہی غیر متوقع تھا ، اچانک زندگی مزید خوبصورت لگنے لگ گئی ہے ۔اداکارہ کا کہناتھا کہ حاملہ ہونے کا سب سے زبردست حصہ یہ ہے کہ آپ کو ہر کوئی ملکہ کے تخت پر بٹھا دیتاہے ۔سروین چاولہ کا کہناتھا کہ وہ حاملہ ہونے کے دوران بھی اپنا کام جاری رکھیں گی ، میں نے شروع میں ایک پروجیکٹ لے لیا تھا ، لیکن میں اب اس وقت تک کام جاری رکھوں گی جب تک میں رکھ سکتی ہوں اور میں زندگی کے اس خوبصورت حصے سے بھر پور مزہ لینا چاہتی ہوں ۔سروین چاولہ نے اکشے ٹھاکر کے ساتھ 2015 میں ایک خفیہ تقریب کے دوران شادی کر لی تھی تاہم انہوں نے شادی کے بارے میں گزشتہ سال دسمبر میں اعلان کیا تھا ۔سروین چاولہ نے حال ہی میں معروف ڈرامہ سیریز ’ ’ سیکرڈ گیمز ‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے جبکہ وہ اس سے قبل کئی اور ٹی وی سیریلز اور فلموں میں بھی مرکزی کردار ادا کر چی ہیں ۔