مغربی جرمنی کے ایک چھوٹے سے شہر میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا، بجلی سے چلنے والی ایک سائیکل کی بیٹری اس قدر زور سے پھٹی کہ مکان ہی تباہ ہو گیا
برلن(سچ نیوز) ماہرین نے اس مکان کو پہنچنے والے نقصان کا تخمینہ دو لاکھ یورو کے لگ بھگ بتایا ہے مغربی جرمنی کے شہر لینگرچ میں جس مکان میں یہ واقعہ پیش آیا اس کے مالک کو بیٹری ڈائننگ روم سے ملی، یہ ری چارجیبل بیٹری بجلی کے دیگر ساز و سامان کے ساتھ رکھی ہوئی تھی، مکان مالک نے بیٹری کو لے جا کر باتھ روم کے ٹب میں رکھ دیا۔ یہ کام کرکے وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ گھر سے باہر نکل ہی رہا تھا کہ زور دار دھماکہ ہوا۔اس واقعے کے بعد پوری رہائشی عمارت کے مکین اپنے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے اور فائر بریگیڈ کی گاڑی نے پہنچ کر آگ بجھائی، گھر کے مکینوں کو معمولی زخم آئے ۔