سا پالو (سچ نیوز)برازیل کے شہر سا پالو کے سکول میں فائرنگ سے 6 طالبعلموں سمیت 10 افراد ہلاک ہو گئے،سیکیورٹی اداروں کی جوابی کارروائی میں دونوں حملہ آور بھی مارے گئے ۔غیر ملکی میڈیا نے پولیس حکام کے مطابق رپورٹ دیتے ہوئے کہا ہےکہ دو نوجوان حملہ آور فائرنگ کرتے ہوئے سا پالو کے رال برازیل ایلیمنٹری سکول میں داخل ہوئے۔
حملہ آوروں کی فائنگ سے 6 طالب علم، ایک سکول کا ملازم اور سکول کے باہر کھڑا شخص ہلاک ہوا۔فائرنگ کے نتیجے میں 17 طالب علم زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکیورٹی اداروں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچی اور کارروائی کی جس کے نتیجے میں دونوں حملہ آور بھی ہلاک ہو گئے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور مکمل تحقیقات سے پہلے وجوہات سے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا۔