برطانوی شاہی جوڑے نے گزشتہ سال کے دورہ پاکستان کی یادیں تازہ کرتے ہوئے ملاقات کرنیوالے سکول کے بچوں کے ساتھ گزشتہ روز ویڈیو چیٹ کی۔اسلام آباد ماڈل سکول کے بچوں نے ورچوئل میٹنگ کے دوران شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ میڈلٹن کے ساتھ ڈرائنگ گیم کھیلی اور ان سے سوالات بھی کئے
لندن(سچ نیوز)شاہی جوڑے نے لاہور میں ایس او ایس چلڈرن ویلج کے بچوں کے ساتھ بھی ویڈیو چیٹ کی اور کورونا کے بعد کی صورتحال پر بچوں کی رائے معلوم کی۔شاہی جوڑے نے بچوں کے ساتھ گزارے لمحات کی ویڈیو انسٹا گرام اورٹویٹر پر بھی شیئر کی ۔ برطانوی شاہی جوڑے کا ایسے افراد سے مکالمہ بھی ہوا جس میں ا نہوں نے پوچھا کہ کورونا وائرس سے کس طرح متاثر ہوئے ہیں۔ شاہی جوڑ ے نے گزشتہ سال اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کیا تھا