لندن (سچ نیوز) برطانوی پارلیمنٹ نے ایک بار پھر بریگزٹ ڈیل کو مسترد کردیا۔برطانوی وزیر اعظم تھریسامے کی جانب سے پارلیمنٹ میں پیش کی گئی ترمیم شدہ بریگزٹ ڈیل پر ووٹنگ مکمل ہوگئی ہے جس میں تھریسامے کو ایک بار پھر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ برطانوی ارکان پارلیمان نے بریگزٹ ڈیل کو 149 ووٹوں سے مسترد کردیا۔ ڈیل کی مخالفت میں 391 اور حق میں 242 ووٹ آئے ہیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل جنوری میں بھی بریگزٹ ڈیل پر تھریسامے کو پارلیمنٹ میں 230 ووٹوں سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ پارلیمان میں ہونے والی ووٹنگ میں ڈیل کے حق میں 202 اور مخالفت میں 432 ووٹ پڑے تھے۔ پہلی ووٹنگ میں ناکامی کے بعد تھریسامے نے بریگزٹ ڈیل میں ترمیم کرکے پارلیمنٹ سے رجوع کیا تھا۔