لندن (سچ نیوز)برطانوی پارلیمنٹ میں پیش کی گئی ترمیم کے کثرت رائے سے مسترد ہونے کے بعد دوسرے ریفرنڈم کا امکان ختم ہوگیا ہے ۔سی این این کے مطابق برطانیہ میں دوسرے ریفرنڈم کا امکان ختم ہوگیاہے ، برطانوی پارلیمنٹ میں ریفرنڈم کے حق میں پیش کی گئی ترمیم کثرت رائے سے مسترد کردی گئی ہے ، دوسرے ریفرنڈم کیلئے لائی گئی ترمیم کے حق میں85ووٹ پڑے جبکہ 334مخالفت میں ووٹ پڑے،برطانو ی پارلیمنٹ میں پیش کی گئی حالیہ ترمیم کے بعد ملک میں دوسرے ریفرنڈم کا امکان ختم ہوگیا ہے ۔