لاہور(ایازمحمود ایاز)بزمِ اہلِ سخن کی طرف سے شاندار محفلِ مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا جس میں یورپ بھر سے شعراء نے شرکت کی ۔پروگرام کا آغاز باقاعدہ طور پر تلاوتِ کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت حاجی ابرار نے حاصل کی اور نعتِ رسول مقبولﷺ کی سعادت عاکف غنی نے حاصل کی۔مشاعرے کی صدارت اٹلی سے آئے ہوئے معروف شاعر صدر حلقہ ادب و ثقافت اٹلی احمد نصیر ملک نے کی اور مہمان خصوصی صدر قلم قافلہ سپین ارشد نذیر ساحل اور بوردو سے ڈاکٹر سمانا تھے ۔ مہمانِ اعزاز میں عظمت نصیب گِل، ممتازملک اور عاکف غنی تھے ،پروگرام کی نظامت کے فرائض جنرل سیکرٹری بزمِ اہلِ سخن ایاز محمود ایاز نے ادا کیے۔مشاعرے کی خوش آئیند بات یہ تھی کہ اس میں پیرس کی تمام ادبی تنظیموں نے حصہ لیا۔ مشاعرے میں پنجابی سنگت کی طرف سے عاشق حسین رندھاوی، ظفر زعفران، مقبول الہی شاکر، ممتاز احمد ممتازاور عظمت گل نے شرکت کی جبکہ راہِ ادب کی طرف سے ممتاز ملک نے شرکت کی ۔بزمِ اہلِ سخن پیرس کی طرف سے نبیلہ آرزو، شاذ ملک، آصف جاوید عاصی، عاکف غنی نے شرکت کی۔ اختتام پر سرپرست اعلیٰ بزمِ اہلِ سخن پیرس شیخ نعمت اللہ نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ سب ادبی تنظیموں کی موجودگی سے اس محفل کو چار چاند لگ گئے ہیں اور ہماری خواہش ہے کہ اس طرح کے ادبی پروگرام ہوتے رہنے چاہییں اور تمام تنظمیوں کو مل چلنا چاہئے۔