بلوچستان عوامی پارٹی مان گئی ، سپیکر اورڈپٹی سپیکر کیلئے تحریک انصاف کے امیدواروں کی حمایت پر رضامند

بلوچستان عوامی پارٹی مان گئی ، سپیکر اورڈپٹی سپیکر کیلئے تحریک انصاف کے امیدواروں کی حمایت پر رضامند

اسلام آباد (سچ نیوز) بلوچسان عوامی پارٹی نے تحفظات دور کرائے جانے کی یقین دہانی کے بعد تحریک انصاف کے وفدکو قومی اسمبلی میں سپیکر اورڈپٹی سپیکر کے امیدوار کی حمایت کی یقین دہانی کروادی ۔

دنیا نیوز کے مطابق حکومت سازی سے پہلے ہی تحریک انصاف اور اس کی اتحادی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی میں اختلافات سامنے آ گئے۔ بی اے پی اراکین نے شکوہ کیا کہ انہیں حکومت سازی پر اعتماد میں نہیں لیا گیا اور نہ ہی وفاقی کابینہ میں حصہ دیا گیا۔ ناراضی کی اطلاع ملنے پر جہانگیر ترین، پرویزخٹک اور اسدقیصر پر مشتمل وفد بلوچستان ہاؤس پہنچا اور بلوچستان عوامی پارٹی کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔تحریک انصاف کے وفد نے بی اے پی سے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کیلئے حمایت کی بھی استدعا کی۔ بلوچستان عوامی پارٹی نے تحریک انصاف کی حمایت کی یقین دہانی کرائی۔ دوسری جانب جہانگیرترین نے نامزد وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کو بھی ٹیلی فون کیا اور اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کی حمایت مانگی۔جام کمال نے اسد قیصر اور قاسم سوری کی حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

Exit mobile version