بلوچستان عوامی پارٹی نے جام کمال کو وزارت اعلیٰ ، عبد القدوس بزنجو کو سپیکر شپ کیلئے نامزد کردیا

بلوچستان عوامی پارٹی نے جام کمال کو وزارت اعلیٰ ، عبد القدوس بزنجو کو سپیکر شپ کیلئے نامزد کردیا

کوئٹہ (سچ نیوز)بلوچستان میں حکومت سازی کے لئے معاملات طے پا گئے ہیں اور جام کمال خان کو وزارت اعلیٰ بلوچستان کے لئے نامزد کردیا گیا ہے جبکہ عبد القدوس بزنجوکو سپیکر کے لئے نامزد کیا گیا ہے ۔

جیونیوز کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے غیر رسمی پارلیمانی اجلاس میں جام کمال خان کو وزارت اعلیٰ کے لئے نامزد کردیا گیا ہے ، سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبد القدوس بزنجو کو سپیکر بلوچستان اسمبلی کے لئے نامزد کیا گیا ہے ۔ بلوچستان عوامی پارٹی کے ذرائع کے مطابق اس فیصلے کو تمام اتحادی پارٹیوں کی حمایت حاصل ہے ۔ ان نامزدگیوں کا باقاعدہ اعلان آج کیا جائے گا ۔

Exit mobile version