بلوچستان میں تنظیم نو کے لیے آرگنائزنگ کمیٹی قائم کی جائے گی۔ ذیشان شاہ
مرکزی صدر و چیف آرگنائزر یوتھ ونگ پاکستان مسلم لیگ ق یو اے ای متحدہ عرب امارات،
پارٹی جمود کا شکار تھی،بے شمار سیاسی زعماء رابطے میں ہیں، اب صرف حقیقی کارکنوں کو آگے لائیں گے بلوچستان ق لیگ کا قلعہ،قیادت جلد دورہ کرے گی ۔ذیشان شاہ
چمن/ کوئٹہ۔
ذیشان شاہ۔
مرکزی صدر و چیف آرگنائزر یوتھ ونگ پاکستان مسلم لیگ ق یو اے ای متحدہ عرب امارات نے کہنا ہےکہ مسلم لیگی کارکن جناب چوہدری شجاعت حسین اور جناب چوہدری پرویز الٰہی کی قیادت میں متحد ہیں اور وہ پارٹی نظریے کے ساتھ کھڑے ہیں، ایسے مخلص کارکن پارٹی کا سرمایہ ہیں، شخصیات کے جانے سے پارٹی کو فرق نہیں پڑے گا، بلوچستان میں تنظیم نو کے لیے آرگنائزنگ کمیٹی قائم کی جائے گی اور قائدین جلد بلوچستان کا دورہ کریں گے ۔ انہوں نے یہ عرب امارات سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے برات جان ،
مرکزی سیکرٹری اطلاعات ، مسلم لیگ یوتھ ونگ ،صوبائی جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ بلوچستان سے کہا۔
ذیشان شاہ نے مزید کہا کہ بلوچستان میں ایک عرصہ سے پارٹی جمود کا شکار تھی ، کارکن مایوس نہ ہوں،بلوچستان سے بے شمار سیاسی شخصیات پارٹی میں شمولیت کے لیے سید بلال مصطفیٰ شیرازی مرکزی صدر یوتھ ونگ پاکستان سمیت مجھ سے رابطہ کر رہی ہیں، مگر اب صرف مخلص اور حقیقی کارکنوں کو آگے لائیں گے، انہوں نے رابطہ کرنے اور پارٹی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرنے والے مختلف اضلاع کے مسلم لیگی عہدے داران و کارکنان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان تمام کی محبت کی بدولت آج بھی بلوچستان مسلم لیگ کا قلعہ ہے۔ ذیشان اعجاذ شاہ نے یوتھ ونگ کے نوجوانوں کی جانب سے پارٹی کے لئیے کی جانے والی بھرپور سرگرمیوں کی بھی تعریف اور کہا کہ یوتھ ونگ کے نوجوان مسلم لیگ کا ہراول دستہ ہیں ۔