بنگلہ دیش میں لاکھوں روہنگیا مسلمانوں نے عارضی مہاجر کیمپوں میں عید کا پہلا روز کیسے گذارا ؟تفصیل جان کر ہر درد دل رکھنے والا مسلمان تڑپ اٹھے گا

بنگلہ دیش میں لاکھوں روہنگیا مسلمانوں نے عارضی مہاجر کیمپوں میں عید کا پہلا روز کیسے گذارا ؟تفصیل جان کر ہر درد دل رکھنے والا مسلمان تڑپ اٹھے گا

ڈھاکہ(سچ نیوز)بنگلہ دیش میں قائم عارضی مہاجر کیمپوں میں مقیم لاکھوں روہنگیا مسلمان عید الاضحٰی کے موقع پر اپنے بہتر مستقبل کے لیے دعا گو ہونے کے ساتھ امید کرتے ہیں کہ وہ اپنے وطن میں دوبارہ عید منا سکیں،عید الاضحیٰ کے پہلے روز مہاجر کیمپوں میں مقیم لاکھوں روہنگیا مسلمانوں نے انتہائی کسمپرسی کے عالم میں دن گذارا اور معصوم بچوں کا عید کے موقع  پر نئے کپڑے پہننے اور بن سنور کر اٹھکیلیاں کرنے کا خواب  شرمندہ تعبیر نہ ہو سکا ،فلاحی تنظیموں کی جانب سے کیمپوں میں گوشت کی تقسیم بھی نا کافی رہی تاہم مظلوم مسلمان پھر بھی اللہ کا شکر ادا کرتے نظر آئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش میں عید الاضحٰی 22 اگست بروز بدھ منائی گئی، روہنگیا مسلمان مہاجرین نے کیمپوں میں تعمیر کی گئی عارضی مساجد میں نماز عید ادا کی، اس موقع پر پناہ گزینوں کے بچوں نے دھلے ہوئے ملبوسات زیب تن کیے،مسلمانوں کے اس اہم مذہبی تہوار کے موقع پر بنگلہ دیش میں چار روزہ تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔عید الاضحٰی کے تین روز تک پوری دنیا کی طرح بنگلہ دیش میں بھی جانور قربان کیے جائیں گے اور گوشت غریبوں میں تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا  تاہم کیمپوں میں مقیم روہنگیا پناہ گزین یہ مذہبی فریضہ ادا کرنے کی معاشی صلاحیت نہیں رکھتے جبکہ بنگلہ دیش کے مسلمان ،مذہبی تنظیمیں اور دنیا بھر میں انسانی حقوق کے حوالے سے سرگرم   چندمسلمان فلاحی تنظیموں نے  عید الاضحیٰ  کے پہلے روز روہنگیا مسلمان مہاجرین کے کیمپوں میں قربانی کا گوشت پہنچانے کا اہتمام کیا گیا  جبکہ یہ انتظام لاکھوں مسلمانوں کے لئے ناکافی نظر آیا تاہم مہاجرین تک گوشت کی فراہمی کا سلسلہ مزید 2 روز جاری رہے گا ۔

Exit mobile version