ڈھاکہ(سچ نیوز)بنگلہ دیش کی پولیس نے ملک میں دہشت گردی کی کارروائیوں اور سیکرلر شخصیات پر قاتلانہ حملوں میں ملوث گروہ جماعت مجاھدین بنگلہ دیش کے سربرا کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بنگالی پولیس کے ترجمان سوناتون شوکراپورتی نے بتایا کہ ایک کارروائی کے دوران جماعت مجاھدین بنگلہ دیش کے سربراہ خورشید علام کو شمالی شہر شیبگ انگ میں گولیاں مار کرہلاک کردیا گیا۔ترجمان نے بتایا کہ خورشید علام پولیس کے ساتھ مقابلے میں شدید زخمی ہوا، اسے ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے ہی میں دم توڑ گیا۔خیال رہے کہ 38 سالہ علام اپنے لیڈر شیخ عبدالرحمان اور 5 دوسرے جنگجوؤں کی سنہ 2007ء میں سزائے موت کے بعد منظرعام پرآیا تھا۔اس پر ملک کے لبرل اور سیکولر لوگوں کو قاتلانہ حملوں میں ہلاک کرنے کی منصوبہ بندی سمیت کئی دوسرے جرائم اور دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا جاتا تھا۔ 2014ء کو اس نے تنظیم کے دو گرفتار ارکان کو لے جانے والی جیل کی گاڑی پر حملے کا بھی منصوبہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں دونوں جنگجو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔