نئی دہلی(سچ نیوز )بھارت میں 2سال کے دوران ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آکر مرنے والوں کی تعداد50ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق بھارتی ریلوے نے سرکاری طور پر اعلان کیا ہے کہ 2015اور 2017کے دوران ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے ان افراد کی ہلاکیتں ہوئیں۔یاد رہے یہ اعدادوشمارگذشتہ دنوں ایسے ہی ایک حادثہ کے بعد سامنے میں آئے ہیں جس میں ہندوتہوار دسہرا کے موقع پر ٹرین کی زد میں آکرامرتسر میں 61افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو گئے تھے۔