بھارتی صحافی اور ٹی وی چینل کے ایڈیٹر ارنب گوسوامی کو ممبئی میں گرفتار کر لیا گیا
ممبئی(سچ نیوز) ممبئی پولیس ان کے گھر پہنچی اور پولیس وین میں لے گئی تاہم حکام کی جانب سے ان کی گرفتاری کی وجوہات کی تفصیل فراہم نہیں کی گئی ،تاہم بھارتی میڈیا کادعویٰ ہے کہ یہ گرفتاری 2018 میں ارنب کے خلاف ممبئی میں ‘خود کشی پر اکسانے ’ کے الزامات کے تحت درج کیے گئے مقدمے میں ہوئی ہے ۔یہ کیس 53 سالہ خاتون انٹیریر ڈیزائنر کی خودکشی کے بعد درج کیا گیاتھا۔ خود کشی سے قبل اپنے خط میں انٹیریر ڈیزائنر نے الزام عائد کیا تھا کہ ارنب گوسوامی نے انہیں ری پبلک نیٹ ورک سٹوڈیو کی ڈیزائننگ کامعاوضہ نہیں دیا جس پر وہ دلبرداشتہ تھیں۔ وزیر قانون جے شنکر پرساد نے ارنب گوسوامی کی گرفتاری پر سخت تنقید کرتے ہوئے کئی ٹویٹ کئے ۔